0
Thursday 15 Apr 2021 21:51

نظام الدین مرکز کو دوبارہ کھولنے کا معاملہ، 50 افراد کو نماز ادا کرنے کی اجازت

نظام الدین مرکز کو دوبارہ کھولنے کا معاملہ، 50 افراد کو نماز ادا کرنے کی اجازت
اسلام ٹائمز۔ دہلی ہائی کورٹ نے رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے دوران نظام الدین کی مرکزی مسجد میں نماز ادا کرنے کی پھر سے جمعرات کو اجازت دے دی لیکن اس میں 50 افراد کے حصہ لینے اور دن میں پانچ بار کھولے جانے تک محدود کردیا۔ گزشتہ سال مارچ میں کورونا وائرس کا قہر سامنے آنے کے بعد مرکز تنازعات کے مرکز میں آگیا تھا۔ ملک گیر لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے سبب غیرملکی افراد سمیت کثیر تعداد میں لوگ کئی دنوں تک مرکز کے اندر پھنسے رہ گئے تھے اور بعد میں ان میں سے کئی کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ دہلی میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا انفیکشن کو روکنے کے لئے حکومت نے اختتام ہفتہ کرفیو کا اعلان کیا ہے۔ دہلی کے وزیراعلٰی اروند کیجریوال نے جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس میں یہ علان کیا کہ دہلی میں جمعہ کی رات دس بجے سے پیر کی صبح چھ بجے تک اختتام ہفتہ کرفیو نافذ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 927402
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش