0
Saturday 17 Apr 2021 18:27

حالیہ بدامنی اور عوام کو پیش آنیوالی مشکلات کی ذمہ دار حکومت ہے، عبدالغفور راشد

حالیہ بدامنی اور عوام کو پیش آنیوالی مشکلات کی ذمہ دار حکومت ہے، عبدالغفور راشد
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ ملک انتہا پسندی، تشدد اور دہشتگردی کا متحمل نہیں ہو سکتا، حالیہ بدامنی اور عوام کو پیش آنیوالی مشکلات کی ذمہ دار حکومت ہے، جس نے جھوٹا معاہدہ کیا اور اس پر عمل درآمد نہ کر سکی۔ کسی سیاسی جماعت کو کمزور کرنے کیلئے جب مذہب کے نام پر نئے جتھے بنائے جائیں گے تو پھر انہیں مقصد پورا ہونے کے بعد سنبھالنا ممکن بھی نہیں ہوگا۔ پاکستان کی تاریخ میں کئی مثالیں موجود ہیں کہ وقتی ابال کی بنیاد پر گروپ پیدا کیے گئے، مگر پھر اس کے دور رس منفی اثرات کو معاشرے نے بھگتے۔ کسی مذہبی تنظیم پر پابندی مسئلے کا حل نہیں، اس کے لیے ہمیں ڈنگ ٹپاو پالیسیاں بنانے کی بجائے ہمیں آئین اور قانون پر عملدرآمد کے ساتھ جمہوری رویوں کو فروغ اور تحمل برداشت کی فضا کو قائم رکھنا ہوگا۔

میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ صرف تحریک لبیک یا کسی مذہب و مسلک ہی کی بات نہیں، کسی کو بھی ملک کے امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، احتجاجی دھرنوں اور سڑکوں پر ٹریفک جام کے نتیجے میں خواتین سڑکوں پر رسوا ہوئیں، کاروباری سرگرمیاں معطل اور مسافر پریشان ہوئے، مریضوں کی ایمبولینسیں لمبی قطاروں میں پھنس گئیں اور آکسیجن بنانے والے کنٹینرز بھی ہسپتال میں بروقت نہ پہنچ سکے۔ اس ساری انارکی کی ذمہ داری حکومت کیساتھ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں پر بھی عائد ہوتی ہے۔ ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے افسوس کا اظہار کیا کہ کچھ عرصے سے معاشرے میں ایسا کھچاو پیدا ہوا ہے کہ حکمران عوام کی بات سننے کو تیار نہیں۔ لوگوں کو مطالبات منوانے کیلئے ہفتوں نہیں، مہینوں تک احتجاجی دھرنے دینے پڑتے ہیں، حکمران طبقہ ٹس سے مس نہیں ہوگا۔ جبکہ مذہبی گروہوں میں ایسی شدت پیدا ہوگئی ہے کہ روڈ بلاک کرنا معمول بن چکا ہے، جس سے عوام کو پریشانی ہوتی ہے، اس کی کوئی ریاست، مذہب، آئین و قانون اور معاشرہ اجازت نہیں دیتا، ہمیں اپنے رویوں کو بہتر بنانا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 927743
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش