0
Sunday 18 Apr 2021 14:14

کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی باعث تشویش ہے، متحدہ مجلس علماء کشمیر

کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی باعث تشویش ہے، متحدہ مجلس علماء کشمیر
اسلام ٹائمز۔ متحدہ مجلس علماء نے جموں کشمیر میں کووِڈ 19 کے پھیلاؤ میں تیزی آنے پر فکر و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ مقدس ماہ صیام کے بابرکت ایام میں اللہ کے حضور اس مہلک وباء سے نہ صرف پناہ مانگے بلکہ اس وباء سے پوری انسانیت کے نجات کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔ ایک بیان میں متحدہ مجلس علماء کشمیہر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اسلامی تعلیمات اور ہدایات کے مطابق کووِڈ 19 جیسے خطرناک مرض سے بچنے کیلئے اللہ تبارک و تعالی کے حضور عاجزی اور انکساری کے ساتھ خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں، وہاں شریعت اسلامی کی تعلیمات اور سنت و شریعت کے عین مطابق احتیاطی تدابیر کا لحاظ رکھتے ہوئے کورونا سے بچنے کے ضابطے کے تحت اپنی باری پر ویکسین بھی لگوائیں۔

متحدہ مجلس علماء کشمیر نے واضح کیا کہ عرب و عجم کے مقتدر علمائے کرام اور بین الاقوامی شہرت کے مقتدر دینی اور تعلیمی ادارے اور مفتیان عظام نے کووِڈ 19 ویکسین لینے کی مسلمانوں سے تلقین کی ہے اور اس میں ہرگز کوئی دینی اور شرعی قباحت نہیں ہے لہٰذا عوام الناس سے اپیل  کی جاتی ہے کہ وہ بلا جھجھک اپنی اپنی باری پر ویکسین ضرور لگوائیں۔ متحدہ مجلس علماء نے اپنا مطالبہ ایک بار پھر دہرایا کہ عظیم اور متبرک ماہ رمضان کے پیش نظر مجلس کے سربراہ میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق جو گزشتہ 21 ماہ سے مسلسل نظربند  ہیں، کی رہائی عمل میں لائی جائے۔
خبر کا کوڈ : 927877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش