0
Monday 19 Apr 2021 10:38

مثبت پیشرفت ہوئی ہے، آج ٹی ایل پی سے معاملات طے پا جائیں گے، شیخ رشید

مثبت پیشرفت ہوئی ہے، آج ٹی ایل پی سے معاملات طے پا جائیں گے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے موجودہ ملکی صورتحال  کو پُرامن قرار دیدیا۔ شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک کیساتھ بات چیت چل پڑی ہے، پہلا دور کافی بہتری سے مکمل ہوا ہے، سحری کے بعد دوسرا راؤنڈ شروع ہوگا، ٹی ایل پی والوں نے 11 یرغمالی پولیس والوں کو چھوڑ دیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کے لوگ مسجد رحمتہ اللعالمین جا چکے ہیں اور پولیس بھی پیچھے ہٹ گئی ہے، دوسرے راؤنڈ میں باقی معاملات بھی طے پا جائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے کامیابی سے مذاکرات کیے ہیں، پنجاب حکومت کی پہلی میٹنگ کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے، اللہ سے امید ہے دوسری میٹنگ میں بھی حالات بہتری کی طرف جائیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ 192 دھرنوں میں سے صرف ایک دھرنا رہ گیا تھا اس میں بھی بہتری آ رہی ہے، بات چیت چل پڑی ہے ایک راؤنڈ مکمل ہو گیا جو مثبت رہا، صبح راؤنڈ میں اللہ سے امید ہے ٹی ایل پی سے معاملات خوش اسلوبی سے طے پا جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 927996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش