0
Monday 19 Apr 2021 22:17

جموں و کشمیر میں کورونا کے 1516 نئے کیسز

جموں و کشمیر میں کورونا کے 1516 نئے کیسز
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں کشمیر میں کورونا وائرس کا پھیلاﺅ انتہائی تیزی کے ساتھ جاری ہے اور پیر کو یہاں مزید 1516 کیسز سامنے آئے۔ اس طرح یہاں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 148208 تک پہنچ گئی ہے۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق آج وادی کشمیر سے 748 جبکہ صوبہ جموں سے 768 کیس سامنے آئے۔ ساتھ ہی گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں کشمیر میں 6 کورونا مریضوں کی موت واقع ہوگئی۔ اعداد و شمار کے مطابق سرینگر ضلع میں آج 383، بارہمولہ میں 110، بڈگام میں 46، پلوامہ میں 29، کپوارہ میں 36، اننت ناگ میں 48، بانڈی پورہ میں 14، گاندربل میں 31، کولگام میں 47 اور شوپیان ضلع میں 4 کیس سامنے آئے۔

اسی طرح جموں ضلع میں 451، ادھمپور میں 81، راجوری میں 34، ڈوڈہ میں 8، کٹھوعہ میں 38، سانبہ میں 33، کشتواڑ میں 4، پونچھ میں 4، رام بن میں 13 اور ریاسی میں 102 کیس سامنے آئے۔ ادھر بھارت میں کورونا وائرس کے کیسوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 273810 نئے کیس سامنے آگئے۔ اس طرح ملک میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 15061919 ہوگئی ہے۔ ملک میں اسی عرصہ کے دوران کورونا سے 1619 سے نئی اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 178769 ہوگئی ہے۔ اعداد و شامر کے مطابق ملک میں ایکٹیو کورونا کیسز کی کل تعداد 1929329 ہے اور کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 12953821 ہے۔
خبر کا کوڈ : 928094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش