0
Thursday 22 Apr 2021 10:52

کوئٹہ دھماکے میں 40 سے 50 کلو دھماکا خیز مواد استعمال ہوا، بی ڈی ایس

کوئٹہ دھماکے میں 40 سے 50 کلو دھماکا خیز مواد استعمال ہوا، بی ڈی ایس
اسلام ٹائمز۔ شہر میں گزشتہ رات مقامی ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والے دھماکےکا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جا سکا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے مقدمے کے اندراج کے لیے مراسلہ سی ٹی ڈی تھانے بھجوایا جا رہا ہے اور  دھماکے کی جگہ کو کرائم سین قرار دے کر سیل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے اور 10 افراد زخمی ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 40 سے 50 کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔ دوسری جانب ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اظہر اکرام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے زرغون روڈ پر مقامی ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اظہر اکرام کے مطابق  دھماکے کے وقت ہوٹل میں کوئی غیر ملکی وفد موجود نہیں تھا۔
خبر کا کوڈ : 928619
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش