0
Friday 23 Apr 2021 06:04

ملتان، جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے آج دھرنا دیا جائیگا

ملتان، جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے آج دھرنا دیا جائیگا
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر سے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد کی بازیابی کے لیے مزار قائد پر دیا جانے والا دھرنا دوسرے عشرے میں داخل ہوگیا، دو روز قبل کراچی دھرنے میں جوائنت ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے رہنماء علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ملک کے مختلف شہروں میں دھرنے شروع کرنے کی اپیل کی تھی، ملتان میں اس حوالے سے کراچی کے دھرنے کی حمایت میں آج سے تین روزہ دھرنے کا آغاز کیا جائے گا، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں کے مطابق احتجاجی دھرنا چوک کمہاراں والا پر دیا جائے گا، نماز مغرب سے قبل شروع ہونے والے اس دھرنے میں قرآن خوانی، درس قرآن، نماز مغرب، افطار، دعائے کمیل، منقبت خوانی اور آخر میں نوحہ خوانی ہوگی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام ملتان میں نواں شہر چوک اور 6 نمبر چونگی پر علامتی دھرنے دیئے گئے تھے جبکہ جامع مسجد الحسین اور چوک کمہاراں والا پر احتجاجی ریلیاں بھی نکالی گئی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 928753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش