0
Friday 23 Apr 2021 19:03

کورونا کی خطرناک صورتحال، کیا سندھ میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہورہا ہے؟ بڑا اعلان

کورونا کی خطرناک صورتحال، کیا سندھ میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہورہا ہے؟ بڑا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، یہی صورت حال رہی تو مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ٹاسک فورس کی میٹنگ میں کورونا صورتحال پر اظہار تشویش کیا گیا، کیسز بڑھ رہے ہیں یہی صورت حال رہی تو مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنا پڑے گا، ویکسی نیشن کے لئے لوگوں کو بلایا جارہا ہے لیکن نہیں آرہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری کوشش کررہے ہیں کہ ویکسین سب کے لئے میسر ہو، البتہ سندھ میں دیگر صوبوں سے صورت حال بہتر ہے، وزیراعظم بھی محسوس کررہے ہیں کہ مل کر کام کرنا چاہیئے۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ بہت سارے معاملات ہیں وفاقی حکومت تعاون نہیں کرتی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا 3 اسپتال سندھ کو دے رہے ہیں پھر بھی بورڈ بنایا جارہا ہے، زرعی ملک ہوتے ہوئے چیزیں باہر سے منگوانی پڑتی ہیں، پی ڈی ایم اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں ملی، اپوزیشن کو ایک ہونا پڑے گا، ہم آئیڈیل پوزیشن میں نہیں ہیں۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت بڑی برائی ہے ہم نے چھوٹی برائیوں کو ساتھ لیا، ضمنی انتخاب سے بھاگ نہیں رہے رمضان اور کورونا صورت حال پر خط لکھا تھا، پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے جیتے گی، اپوزیشن کو اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں نمائندگی دینے کی بات چیت چل رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کو پی اے سی کی چیئرمین شپ نہیں دے رہے، نبی (ص) کی حرمت پر قومی اسمبلی میں قرارداد کی حمایت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 928834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش