0
Sunday 25 Apr 2021 00:14

کوئٹہ خودکش دھماکا، حملہ آور کون تھا؟ ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشاف

کوئٹہ خودکش دھماکا، حملہ آور کون تھا؟ ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشاف
اسلام ٹائمز۔ دو روز قبل کوئٹہ میں ہونے والے حملے سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، خودکش حملے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو ڈپٹی کمشنر سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں نجی ہوٹل پر حملہ کرنے والا خودکش بمبار غیر ملکی تھا، دھماکے کے بعد جائے حادثے سے ملنے والے خودکش بمبار کے اعضاء ڈی این اے کے لئے بھجوائے گئے تھے تاہم نادرا کے ڈیٹا بیس ریکارڈ میں خودکش حملہ آور کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے، خودکش حملے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ دو روز قبل کوئٹہ کے نجی ہوٹل میں قریب خودکش دھماکا ہوا تھا، دھماکے میں ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو ڈپٹی کمشنر سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 929093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش