0
Sunday 25 Apr 2021 18:45

علامہ ریاض حسین نجفی نے وفاق المدارس الشیعہ کی کابینہ کا اعلان کر دیا

علامہ ریاض حسین نجفی نے وفاق المدارس الشیعہ کی کابینہ کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مرکزی کابینہ تشکیل دے دی۔ آٹھ علماء کو مشیر بھی نامزد کیا گیا ہے۔ علامہ محمد افضل حیدری کو سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا ہے۔ علامہ سید مرید حسین نقوی، علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ محمد جمعہ اسدی نائب صدور مقرر کیے گئے ہیں۔ علامہ شبیر حسن میثمی کو وفاق المدارس کا سیکرٹری اطلاعات، ڈاکٹر سید محمد نجفی کو رابطہ سیکرٹری، مولانا انیس الحسنین خان کو سیکرٹری نشرواشاعت اور مولانا محمد تحسین کو ناظم امتحانات نامزد کیا گیا ہے۔

رئیس الوفاق نے آٹھ علمائے کرام کو مشیر کے طور پر بھی نامزد کیا ہے، جن میں علامہ سید محمد تقی نقوی، مولانا فیاض حسین نقوی، مولانا افتخار حسین نقوی، مولانا عبدالمجید بہشتی، مولانا محمد جواد حافظی، مولانا شاہد حسین نقوی، مولانا شیخ مرزا علی اور مولانا شیخ غلام حسین مخلصی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ علامہ حافظ ریاض نجفی کو وفاق المدارس الشیعہ کی مجلس عاملہ نے 23 مارچ کو بلامقابلہ صدر منتخب کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 929134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش