0
Wednesday 28 Apr 2021 16:52

وفاقی اعلان کے باوجود سندھ حکومت کا امتحانات کے انعقاد کا فیصلہ

وفاقی اعلان کے باوجود سندھ حکومت کا امتحانات کے انعقاد کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کی جانب سے امتحانات ملتوی کرنے کے فیصلے کے باوجود محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں 9ویں تا 12ویں جماعت تک کے امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبہ بھر میں انٹر تک کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، سندھ اپنے تیار شدہ امتحانی شیڈول پر قائم ہے، سندھ میں نویں تا انٹر کے امتحانات ملتوی نہیں کیے جا رہے، عید الفطر کے بعد کورونا کی صورتحال پر غور کیا جائے گا، فی الوقت یہی فیصلہ ہے کہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔

واضح رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق نرسری تا آٹھویں جماعت کے امتحانات 7 جون 2021ء کو لیے جائیں گے، نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات یکم جولائی سے شروع ہوں گے، جو 15 جولائی تک جاری رہیں گے، جبکہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 28 جولائی کو شروع ہوں گے، جو 16 اگست تک جاری رہیں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر 15 جون تک تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 929691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش