0
Wednesday 28 Apr 2021 22:37

بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے، عمران خان

بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے سیاسی عمائدین سے ملاقات کی اور صوبے کی ترقی کو اولین ترجیح دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات میں وفاقی وزراء میں زبیدہ جلال، اسد عمر، مراد سعید، وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال، شاہ زین بگٹی، سردار یار محمد رند و دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ اعلامیے کے مطابق اس موقع پر بلوچستان کے گیس، بجلی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر گفتگو ہوئی۔
اعلامیے کے مطابق ہنگلاج مندر کو اپ گریڈ کرکے مذہبی سیاحت کے لیے ترقی دینے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ناموس رسالت صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کے لیے اپنی حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا۔ عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی کو ترجیحات میں اولین درجہ دے رہی ہے، مقامی نوجوانوں کو صوبے کے منصوبے میں روزگار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ حکومتوں کی بلوچستان کو نظر انداز کرنے کی پالیسی کے باعث صوبے کے لوگوں کو حقوق نہیں ملے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ اب بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 929725
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش