0
Friday 30 Apr 2021 02:25

پشاور ائیرپورٹ کے اطراف لیزر لائٹس کے استعمال، پتنگ بازی اور کبوتر بازی پر پابندی

پشاور ائیرپورٹ کے اطراف لیزر لائٹس کے استعمال، پتنگ بازی اور کبوتر بازی پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ ائیر پورٹ کے اطراف اور طیاروں کو زمین سے لیزر لائٹ مارنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ کے بعد لیزر لائیٹس کے استعمال، پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ اور کبوتر بازی پر پابندی عائد کردی گئی۔ پشاور ایئرپورٹ کے مضافات میں ہوائی فائرنگ ، لیزر لائٹ ، کبوتر بازی پر پابندی عائد کردی گئی ہے، قانون کی خلاف ورزی پر گرفتاری بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔ پشاور ائیر پورٹ کے اطراف اور طیاروں کو زمین سے لیزر لائٹ مارنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ پشاور میں روا ں ماہ کے دوران آٹھ طیاروں پر لیزر لائیٹس مارنے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ پشاور اور کراچی میں اب تک مجموعی طور پر12 طیاروں پر لیزر لائیٹس مارنے کے واقعات رپورٹ ہوئے، پشاور میں قطر ائیر ویز، پی آئی اے ،گلف ائیر ،ائیر عربیہ ،اور ائیر بلیو ، کے طیارہ لیزر لائیٹس سے متاثر ہوئے۔

ائیرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لیزر لائٹس کے واقعات کے حوالے سے پشاور کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا ہے، پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے نوٹس لے کر دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں ماہ کراچی میں طیاروں پر لیزر لائٹیں مارنے کے چارسے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، کراچی میں گلف ائیر کی دو پروازیں، ایک ایمریٹس ائیر اور ایک پی آئی اے کا طیارہ لیزر لائیٹس سے متاثر ہو ئے۔ لیزر لائٹ پڑنے سے جہازوں کے تحفظات کو خطرات لاحق ہوگئے۔ بیرون ملک سے آنے والی پروازیں لیزر لائٹ پڑنے سے متاثر ہوئیں، زیادہ تر واقعات ماڈل کالونی، سہراب گوٹھ اور میمن گوٹھ سے رپورٹ ہوئے، طیاروں پر لیزر لائٹ پڑنے سے کپتانوں لینڈنگ کے وقت پریشانی کا سامنا رہتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 929932
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش