اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کراچی میں گزشتہ روز بڑا عجیب و غریب ضمنی الیکشن ہوا۔ 2018ء میں پیپلزپارٹی نے 7ہزار ووٹ حاصل کیے تھے اور اس بار کامیابی حاصل کرلی۔ معلوم نہیں کہ اس دوران پی پی پی نے ایسی کون سی دودھ کی نہریں بہا دیں۔ انہوں ایک بیان میں کہا کہ اس کامیابی پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو ٹویٹ کرنا چاہیئے تھا کہ شکریہ الیکشن کمیشن۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے معاملے پر بہت جلد پریس کانفرنس کریں گے اور 2023ء کے الیکشن میں الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں لے کر آئیں گے۔