0
Friday 30 Apr 2021 22:46

اسرائیل میں یہودیوں کی مذہبی تقریب میں دھکم پیل سے 44 افراد ہلاک

اسرائیل میں یہودیوں کی مذہبی تقریب میں دھکم پیل سے 44 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل میں یہودیوں کے مذہبی تہوار کی مناسبت سے ایک معروف آرتھو ڈوکس اسکالر کے سالانہ پروگرام میں بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث 44 افراد کچل کر ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے علاقے جبل الجرمق میں یہودیوں کے مذہبی تہوار ’’لگ باومر‘‘ کی مناسبت سے ایک تقریب جاری تھی، تقریب کے دوران بھگدڑ مچ گئی، جس سے 44 افراد کچل کر ہلاک ہوگئے جب کہ 50 سے زائد زخمی ہیں، زخمیوں میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دھکم پیل سے ہونے والی ہلاکتوں کو بڑی تباہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ہم سب زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل میں کورونا ویکسی نیشن مکمل کرلی گئی ہے جس کے بعد تمام ایس او پیز ختم کردیا اور اسی وجہ سے تقریب میں ہزاروں افراد شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 930069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش