0
Saturday 1 May 2021 21:25

مغربی کنارہ، فلسطینی احتجاجی ریلی پر صیہونی فوج کا دھاوا، دسیوں شہری زخمی

مغربی کنارہ، فلسطینی احتجاجی ریلی پر صیہونی فوج کا دھاوا، دسیوں شہری زخمی
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مغربی کنارے کے علاقے "کفرقدوم" میں شہریوں کی ہفتہ وار ریلی پر غاصب صیہونی فوجیوں کے حملے سے دسیوں فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔ کفرقدوم میں اسلامی مزاحمتی محاذ کے رابطہ کار مراد شتیوی کے مطابق غاصب صیہونی فوج نے فلسطینی علاقے قلقیلیہ کے مشرق میں تعمیر کی جانے والی غیر قانونی یہودی بستیوں کے مسئلے پر ہفتہ وار احتجاج کرنے والے فلسطینی شہریوں پر دھاوا بول دیا جس کے دوران غاصب صیہونی فوجیوں کی جانب سے فائر کی جانے والے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کے باعث دسیوں شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

ترک خبررساں ایجنسی ایناڈولو کے ساتھ گفتگو کرتے مراد شتیوی نے بتایا کہ غاصب صیہونی فوجیوں کی جانب سے آنسو گیس کے اندھادھند استعمال کے باعث بھی بیسیوں فلسطینی شہریوں کی حالت غیر ہو گئی تھی جنہیں  فلسطینی میڈیکل ٹیم کی جانب سے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ واضح رہے کہ فلسطینی شہر کفرقدوم میں غاصب صیہونیوں کی جانب سے تعمیر کی جانے والی غیر قانونی یہودی بستیوں کے خلاف گذشتہ 17 سالوں سے ہفتہ وار بنیادوں پر احتجاج کیا جاتا ہے۔ غاصب صیہونی رژیم و فلسطینی حکومت کی جانب سے دیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق مقبوضہ قدس شریف سمیت مغربی کنارے میں تعمیر کی گئی غیر قانونی یہودی بستیوں میں اس وقت ساری دنیا سے لائے گئے 6 لاکھ 50 ہزار غاصب یہودی رہائش پذیر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 930212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش