0
Monday 3 May 2021 11:40

بنگال کی عوام نے نفرت کی سیاست کو رد کیا، غلام احمد میر

بنگال کی عوام نے نفرت کی سیاست کو رد کیا، غلام احمد میر
اسلام ٹائمز۔ پردیش کانگریس غلام احمد میر نے کہا ہے کہ بنگال کی عقلمند عوام نے موقع پرستی اور فرقہ پرستی کی سیاست کو مسترد کرکے بھاجپا کے لئے واضح لکیر کھینچ لی ہے کہ مستقبل میں کسی بھی جگہ نفرت کی سیاست کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ پردیش کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے اتوار کو کہا کہ بھاجپا خصوصاً نریندر مودی اور امت شاہ نے تمام تر توانائی اور توجہ مغربی بنگال کو حاصل کرنے کیلئے لگائی تھی اور اس کے لئے مغربی بنگال کو میدان جنگ میں تبدیل کیا گیا تھا جبکہ دونوں لیڈروں نے قومی صحت ایمرجنسی کے احکامات کو بھی نظرانداز کیا، تاہم مغربی بنگال کی عوام نے اقتدار، پولرائزیشن اور فرقہ پرستی کی سیاست کو مکمل طور مسترد کرکے بھاجپا کو آئینہ دکھایا۔ غلام احمد میر نے کہا کہ نریندر مودی کی عالمگیر وباء کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ان کی غیر سنجیدہ پالیسی اور ناکامیوں کی قمیت آج 130 کروڑ عوام ادا کررہی ہے۔

غلام احمد میر نے کہا کہ اگر مودی حکومت نے عالمگیر وباء کورونا وائرس کی دوسری لہر سے پہلے احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ لوگوں کو طبی سہولیات اور دیگر وسائل کو اپ گریڈ کرنے کے لئے بروقت اقدامات کئے ہوتے تو آج صورتحال بالکل مختلف ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکوتم کی مجرمانہ غفلت شعاری، مختلف محاذوں پر سنگین ترین  بدانتظامی اور ناکامیوں کی  وجہ سے آج پورا ملک بدترین مشکلات سے دوچار ہوا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کووِڈ  19 کی دوسری لہر کی وجہ سے لوگوں کو جس قدر تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ مودی حکومت نے ابتدائی طور صحت کے اعلی ترین ماہرین کی وارننگ اور واضح کردہ رہنما خطوط کی عمل آوری کو نظرانداز کیا۔
خبر کا کوڈ : 930444
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش