0
Wednesday 5 May 2021 21:41

راہل گاندھی نے کورونا کے حوالے سے غیر ملکی امداد پر سوالات اٹھائے

راہل گاندھی نے کورونا کے حوالے سے غیر ملکی امداد پر سوالات اٹھائے
اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کو کورونا سے دوچار لوگوں کے لئے بیرون ممالک سے وصول کی جانے والی امداد کی تقسیم میں شفافیت کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے مودی حکومت سے دریافت کیا کہ یہ مدد کہاں جارہی ہے اس بارے میں حکومت کو جواب دینا چاہیئے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کے ذریعہ غیرملکی امداد سے متعلق کچھ سوالات پوچھے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ہندوستان کو بیرون ممالک سے کتنی مدد ملی اور وہ امداد کہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مدد کا فائدہ کن چار لوگوں کو مل رہا ہے اور کیوں اس کام میں شفافیت نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ مودی حکومت کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہے۔ اس سے پہلے راہل گاندھی نے مودی حکومت کو کورونا سے لڑائی میں ناکام قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ کوئی ویکسین نہیں، روزگار نہیں ہے، کورونا نے لوگوں کو مار ڈالا اور مودی حکومت بالکل ناکام ہوچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 930945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش