0
Friday 7 May 2021 15:24

کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں لیاری کے علاقے نیا آباد ماما ہوٹل کے قریب فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار جاں بحق اور کمسن لڑکے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بغدادی کے علاقے لیاری ماما ہوٹل شہزادہ خان منزل گلی نمبر 2 میر محمد روڈ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار جاں بحق اور کمسن لڑکے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور ایدھی کے رضاکاروں نے سول اسپتال پہنچایا۔ ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کے مطابق مقتول پولیس اہلکار 25 سالہ معیز ولد خورشید احمد ایس پی سٹی کا ڈرائیور تھا، جو گھر کے باہر سادہ لباس میں بیٹھا ہوا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکو لوٹ مار کی نیت سے آئے تو، اس نے اپنا اسلحہ نکالنے کی کوشش کی، تو اس دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کی زد میں آکر 18 سالہ جہانزیب اور 6 سالہ ابوبکر زخمی ہوگئے، تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 931270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش