0
Saturday 8 May 2021 02:53

عبدالحکیم، آئی ایس او کے زیراہتمام یوم القدس کے موقع پر ''القدس ریلی'' بچوں اور بڑوں کی بڑی تعداد شریک 

عبدالحکیم، آئی ایس او کے زیراہتمام یوم القدس کے موقع پر
اسلام ٹائمز۔ کبیروالا کے نواحی علاقے عبدالحکیم میں امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن لوکل یونٹ کی جانب سے عالمی یوم القدس کے موقع پر نمازجمعہ کے بعد ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے امریکہ اور اسرائیل مخالف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، شرکا فلسطین اور قبلہ اول کے حق میں شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے، جبکہ ریلی دربار گیٹ سے شروع ہوکر غوثیہ چوک عبدالحکیم پر اختتام پزیر ہوئی، جہاں مقررین نے عالمی یوم القدس کے حوالے سے اپنے خطابات کیے۔رہنمائوں کا کہنا تھا کہ قبلہ اول اس وقت صیہونی پنجوں میں ہے جس کے ذمے دار مسلم ممالک ہیں، آج مسلم ممالک کا مسئلہ فلسطین کے حوالے سے رویہ شرمناک ہے، نام نہاد مسلم ممالک نے اپنے مفادات کی خاطر بیت المقدس کو فراموش کردیا ہے، بدقسمتی سے آج مسلمان کی ترجیحات میں بیت المقدس شامل ہی نہیں ہے۔ اس موقع پر ریلی کے شرکا نے امریکہ و اسرائیل کے پرچم کو بھی نذرآتش کیا، ریلی کے آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا بھی کرائی گئی۔ 
خبر کا کوڈ : 931379
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش