0
Saturday 8 May 2021 21:32

یمن کیخلاف جی سیون گروپ کا بیان، بین الاقوامی منافقت کی غمازی کرتا ہے، محمد البخیتی

یمن کیخلاف جی سیون گروپ کا بیان، بین الاقوامی منافقت کی غمازی کرتا ہے، محمد البخیتی
اسلام ٹائمز۔ یمنی مزاحمتی فورس انصاراللہ کے مرکزی رہنما محمد البخیتی نے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ یمن اپنے اوپر مسلط جارحیت و سرحدی محاصرے کے خاتمے اور غیر ملکی افواج کی عقب نشینی کے جواب میں اپنے تمام فوجی آپریشنز روکنے کو تیار ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے پیغام میں محمد البخیتی نے لکھا کہ جی سیون ممالک (کینیڈا، فرانس، اٹلی، جرمنی، جاپان، برطانیہ و امریکہ) کی طرف سے جارح سعودی فورسز پر یمن کے جوابی حملوں کی مذمت پر مبنی بیان جو (یمن پر) جارح سعودی عرب کے حملوں، محاصرے اور ناجائز قبضے سے چشم پوشی کرتے ہوئے جاری کیا گیا ہے؛ بین الاقوامی منافقت اور دوغلے پن کی غمازی کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم بھی جارح سعودی عرب کی جغرافیائی گہرائیوں میں اپنے جوابی اقدام اور پورے یمن کی آزادی پر مبنی فوجی آپریشن کو جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ جی سیون ممالک کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے کہ جب صنعاء حکومت کی جانب سے صوبہ مأرب کی آزادی کے لئے جاری آپریشن کے دوران شہر مأرب کے سامنے اور "الطلعۃ الحمراء" نامی تزویراتی علاقے کے شمال میں واقع "البلق" پہاڑی سلسلے پر انصاراللہ یمن کی جانب سے حال ہی میں کنٹرول سنبھالا گیا ہے۔ دوسری طرف یمن کے لئے اقوام متحدہ کے سابق نمائندے "جمال بن عمر" نے بھی گذشتہ روز جارح قوتوں کے مقابلے یمنی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انصاراللہ فورسز یمنی ہی ہیں مریخ سے نہیں آئیں! جمال بن عمر کا کہنا تھا کہ انصاراللہ یمنی مسائل کے حل کے لئے "اپنا مخصوص علاقائی نکتۂ نظر" رکھتی ہے جبکہ امریکہ کی جانب سے دیا گیا حل، انتہائی جزوی اور موجود مسائل کے دیرپا حل سے عاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 931550
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش