0
Sunday 9 May 2021 18:50

ملک ریاض نے کراچی کی عوام کا جینا محال کرکے رکھ دیا ہے، روف خان ساسولی 

ملک ریاض نے کراچی کی عوام کا جینا محال کرکے رکھ دیا ہے، روف خان ساسولی 
اسلام ٹائمز۔ جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل وسینئر بلوچ رہنما روف خان ساسولی نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی مفاہمت کے سوا کسی صورت سیاسی استحکام نہیں آسکتا کیونکہ مفاد پرستی اور موقع پرستی عروج پر ہے اور اصولی موقف کسی کے پاس نہیں ہے، سیاسی جماعتوں کے اتحادیوں میں شامل ہونے کے باوجود ہر کوئی بائی پاس کے راستے اسلام آباد جانا چاہتا ہے، سینہ زوری اور بددیانتی نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے، لیکن منافع خور، چینی، آٹا مافیا کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ روف خان ساسولی نے مزید کہا کہ ملک میں ایک ایسی نئی سیاسی جماعت کی اشد ضرورت ہے جس میں تمام صوبوں کے مزدور، کسان، دانشور، وکلاء، طلبہ، خواتین، یوتھ، ادیب، صحافی ملکی مفاد میں شامل ہوکر اپنا کردار ادا کریں، کیونکہ موقع پرست اقتداری مفادات پر حاوی ہیں زمینوں پر قبضہ کرنے والے ملک ریاض نے کراچی کی عوام کا جینا محال کرکے رکھ دیا ہے، جبکہ تیل مافیا کے سرغنہ خالد ریاض نے تیل کے گھناونی کھیل میں اربوں روپے کرپشن کے زریعے لوٹ مار کرکے تیل مہنگائی کو عوام پر مسلط کردیا ہے، جو اپنے خلاف ہونے والے انکوائریوں میں بھی من پسند تفتیشی آفیسر لگوالیتے ہیں اور تحقیقاتی کمیٹیوں کی رپورٹ بھی اپنے حق میں چاہتے ہیں، ایسی صورتحال میں ملک میں ایک ایسی نئی سیاسی جماعت کی ضرورت ہے جو تمام تر زاتی مفادات سے بالاتر ہوکر ملک وقوم کے مفاد میں اپنا کردار ادا کرے اور مافیاز کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نپٹے جو ملک وقوم کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ، پیپلزپارٹی سمیت تحریک انصاف بھی بری طرح ناکام ہو چکے ہیں اور ان پر مزید امید اور اعتماد نہیں کیاجاسکتا، ایسی صورتحال میں مثبت کردار کے حامل سیاسی کارکن صحت مندانہ کردار ادا کریں تاکہ ملک وقوم ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکے اور ملکی معیشت میں بہتری آئے، عام آدمی کی حالت سدھرے جو خودساختہ منافع خور مافیا کے ہاتھوں تنگ ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 931694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش