0
Tuesday 11 May 2021 00:29

اسرائیل کیساتھ اتحادی انداز اپنانے کی بجائے اسکا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا جائے، انجینیئر سخاوت علی 

اسرائیل کیساتھ اتحادی انداز اپنانے کی بجائے اسکا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا جائے، انجینیئر سخاوت علی 
اسلام ٹائمز۔ مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی درندوں کے حملہ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، جو دنیا بھر کے امن کو تباہ و برباد کرنے کے درپے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو کر اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینیئر سخاوت علی نے ایک بیان میں کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل صرف فلسطین میں ہی نہیں بلکہ کشمیر، عراق، شام، برما، یمن سمیت دنیا بھر میں اپنے ظالم حواریوں کے ساتھ مظلوم مسلمانوں پر ظلم ڈھانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، جو کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ اسی لئے اسرائیل کے ساتھ اتحادی انداز اپنانے کی بجائے اس کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا جائے، کیونکہ اسرائیل مسلمانوں کی معاشی حالت کو بھی تباہ و برباد کرنے پر تلا ہوا ہے اور دن رات امت مسلمہ کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے امت مسلمہ سے اپیل کی کہ آئندہ جمعہ کو امت مسلمہ اسرائیل کے خلاف یوم مذمت کے طور پر منائے۔
خبر کا کوڈ : 931915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش