0
Tuesday 11 May 2021 19:31

دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ پر سبز ہلالی پرچم بلند

دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ پر سبز ہلالی پرچم بلند
اسلام ٹائمز۔ دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر سبز ہلالی پرچم بلند کر دیا گیا ہے۔ پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرلیا۔ انیس سالہ شہروز کاشف نے آج صبح ماؤنٹ ایورسٹ سر کی۔ شہروز کاشف کو پاکستان کا کم عمر ترین کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ شہروز کاشف کی 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی کی دوسری کامیابی ہے۔ شہروز کاشف 17 سال کی عمر میں براڈ پیک پر قومی پرچم لہرا چکے ہیں۔ شہروز کاشف ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پانچویں پاکستانی بن گئے ہیں۔
شہروز نے آج صبح 5 بج کر 5 منٹ پر ماؤنٹ ایورسٹ سر کیا ہے۔ 8 ہزار 849 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ دنیا کی سب سے بلند چوٹی ہے۔ شہروز پاکستان سے اپنی مدد آپ کے تحت اکیلے نیپال گئے تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 932067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش