0
Wednesday 12 May 2021 23:16

صیہونی لڑاکا طیاروں کیجانب سے فلسطینی میڈیا سنٹر پر حملہ، کثیر المنزلہ عمارت تباہ

صیہونی لڑاکا طیاروں کیجانب سے فلسطینی میڈیا سنٹر پر حملہ، کثیر المنزلہ عمارت تباہ
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف کئی روز سے جاری جرائم کا دائرہ اب فلسطینی صحافت تک پھیل گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج سہ پہر کے وقت غاصب صیہونی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں واقع فلسطینی میڈیا دفاتر پر مشتمل ایک کثیرالمنزلہ عمارت کو اپنے گھناؤنے حملوں کا نشانہ بنا دیا ہے جس کے باعث اس کا ایک بڑا حصہ زمین ہوس ہو گیا ہے۔ عرب چینل الجزیرہ نے اپنے ذرائع سے نقل کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کے ڈرون طیاروں کی جانب سے غزہ کے وسط میں واقع "الشروق" نامی کثیرالمنزلہ عمارت پر 3 راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے جس کے باعث اس کا ایک بڑا حصہ تباہ ہو گیا۔ دوسری طرف امریکی چینل اسکائی نیوز نے بھی اعلان کیا ہے کہ مذکورہ عمارت میں بیشتر فلسطینی میڈیا آفس موجود تھے جبکہ یہ صیہونی جارحیت "صحافت پر براہ راست" حملہ ہے۔

خبر کا کوڈ : 932320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش