0
Monday 17 May 2021 00:26

30 سال سے زائد افراد کی کورونا ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن شروع

30 سال سے زائد افراد کی کورونا ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن شروع
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے 30 سال سے زائد العمر افراد کی کورونا ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) صحت ڈاکٹر رانا صفدر نے بتایا ہے کہ 30 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے کورونا ویکسینیشن کی رجسٹریشن شروع ہو گئی ہے، خود کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے رجسٹریشن کرائیں۔ ڈاکٹر رانا صفدر کا کہنا تھا کہ اگر آپ 30 سال سے زائد عمر ہیں تو اپنا شناختی کارڈ 1166 پر بھیج کر رجسٹریشن کریں، اور دوسروں کو رجسٹریشن کیلئے بھی حوصلہ افزائی کریں۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن کا مرحلہ وار عمل جاری ہے، اور آخری بار 40 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے کورونا رجسٹریشن کا عمل شروع  کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 932890
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش