0
Monday 17 May 2021 23:07

مودی حکومت کورونا انتظامات اور لوگوں کیساتھ کھڑے ہونے میں ناکام ہے، راہل گاندھی

مودی حکومت کورونا انتظامات اور لوگوں کیساتھ کھڑے ہونے میں ناکام ہے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت نہ صرف کورونا وبا سے نپٹنے کے انتظامات کرنے میں بلکہ لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے میں بھی ناکام رہی ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ حکومت نہ صرف کووڈ بحران کے انتظامات میں بلکہ لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے میں بھی ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ذاتی سطح پر ہر روز ایسی کہانیاں آرہی ہیں جو دوسروں کی خدمت میں مصروف ہیروز کی ہیں، ان کا شکریہ جو دنیا کو دکھا رہے ہیں کہ ہندوستان اصل میں کن کے لئے کھڑا ہے۔ اس سے پہلے راہل گاندھی نے ایک دیگر ٹوئٹ میں حکومت پر پی ایم کیئرس پر حملہ کیا اور کہا کہ پی ایم کیئرس کے وینٹی لیٹر اور خود وزیراعظم میں کئی یکسانیت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کو حد سے زیادہ جھوٹی تشہیر کرنے، دونوں ہی اپنا کام کرنے میں ناکام اور ضرورت کے وقت دونوں کو تلاش کرنا مشکل ثابت ہورہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 933048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش