0
Wednesday 19 May 2021 13:16

القدس کی آزادی کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی،اعجاز عالم آگسٹین

القدس کی آزادی کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی،اعجاز عالم آگسٹین
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی جارحیت کیخلاف اور مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے تحریک انصاف مذہبی امور ونگ وسطی پنجاب کی جانب سے بین المذاہب قائدین کی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت پی ٹی آئی مذہبی امور ونگ کے صدر پیر سید حبیب عرفانی نے کی۔ تقریب میں صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگیسٹین نے خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں تمام مسالک و مذاہب کے اکابرین نے بھی شرکت کی۔ ترجمان پی ٹی آئی مذہبی امور ونگ علامہ اصغر عارف چشتی نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیل کے فلسطینیوں پر مظالم رکوانے میں کردار ادا کریں۔
 
صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین کا کہنا تھا کہ القدس کی آزادی کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی، اقوام متحدہ کو فلسطینیوں پر مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کو اسرائیلی جارحیت پر خاموشی ختم کرنا ہوگی، وزیراعظم کے اعلان پر 21 مئی کو ملک گیر یوم یکجہتی فلسطین منایا جائے گا۔ اس موقع پر سبسٹین فرانسیس کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر مضبوط موقف قوم کی ترجمانی ہے۔ تمام مذاہب کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ فلسطین کو آزاد کیا جائے اور اقوام عالم، یو این او اور دیگر انسانی حقوق کیلئے کام کرنیوالے ادارے اپنی خاموشی کو توڑیں اور اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 933363
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش