0
Sunday 23 May 2021 15:42

تنظیم مشائخ عظام اور لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن کی لاہور میں یکجہتی فلسطین ریلی

تنظیم مشائخ عظام اور لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن کی لاہور میں یکجہتی فلسطین ریلی
اسلام ٹائمز۔ تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے زیراہتمام فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کیخلاف کے ایوان اقبال سے لاہور پریس کلب تک یکجہتی فلسطین ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں مشائخ عظام سمیت مختلف مکاتب فکر سے وابستہ مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگاتے لاہور پریس کلب پہنچے، جہاں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے کوارڈینٹر پیر محمد راشد نقشبندی نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم اپنی انتہا کو پہنچ چکے ہیں، جنگ بندی کے باوجود نہتے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔

پیر سید احمد ندیم شاہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے بیان بازی کی بجائے عملی اقدامات کرے۔ پیر حاجی محمد افتخار نقشبندی نے کہاکہ اب وقت آ گیا ہے کہ امت مسلمہ کو آزادی کشمیر اور آزادی فلسطین کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر عملی کوششیں کرنا ہونگی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے پیر محمد رمضان نقشبندی کا کہنا تھا کہ فلسطین میں ظلم و ستم کی انتہا کے باوجود قیام امن کے عالمی علمبرداروں نے اپنی آنکھیں بند کر لی ہیں، مگر ہماری تمام تر ہمدردیاں فلسطینی مظلوموں کیساتھ ہیں۔ ریلی سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ اختتام پر ملکی سلامتی، آزادی فلسطین اور آزادی کشمیر کیلئے خصوصی و اجتماعی دعا بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 934077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش