سلام ٹائمز۔ یمن کی سپریم انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے اپنے ایک پیغام میں یمن میں جنگ بندی سے متعلق أنصار اللہ کی مکمل آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں محمد علی الحوثی نے لکھا ہے کہ صنعاء، یمن کے محاصرے کے خاتمے اور ہر قسم کی جنگ بندی سے متعلق اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کرتا ہے۔ عرب ای مجلے اخبار اليمن کے مطابق یمن کے لئے اقوام متحدہ کا خصوصی نمائندہ مارٹن گریفیٹس اپنے عہدے کے آخری دورے پر آج یمن پہنچ رہے ہیں جبکہ توقع کی جا رہی ہے کہ اس کے بعد ان کی جانب سے ریاض و ابوظہبی کا دورہ بھی کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق مارٹن گریفیٹس اپنے اس دورے میں کوشش کریں گے کہ متحارب فریقوں کو اپنے عہدے کی میعاد کے خاتمے سے قبل ایک مذاکراتی نشست میں بیٹھنے پر قائل کرسکیں۔