0
Thursday 27 May 2021 02:04

سی پیک سے پاکستان میں 75,000 ملازمتیں فراہم کی گئیں، چینی وزارتِ خارجہ

سی پیک سے پاکستان میں 75,000 ملازمتیں فراہم کی گئیں، چینی وزارتِ خارجہ
اسلام ٹائمز۔ پاک چین تعلقات کے بارے میں عزم کا اعادہ کرتے ہوئے چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے سی پیک کی اہمیت اجاگر کی ہے۔ پریس کانفرنس میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے بتایا کہ ’’دی بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ کے ایک اہم اور پائلٹ پروجیکٹ کی حیثیت سے ’’چین پاکستان اقتصادی راہداری‘‘ (سی پیک) نے اپنے قیام کے بعد سے ہی نقل و حمل کی بنیادی تنصیبات، توانائی، بندرگاہوں اور صنعتی پارکس کی تعمیر میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان میں معاشی اور اقتصادی ترقی کو تیز تر بنانے کے لیے موزوں ہے بلکہ علاقائی روابط کو فروغ دینے میں بھی فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق، سی پیک کے آغاز سے اب تک اس منصوبے سے پاکستان کے لیے مجموعی طور پر 75,000 ملازمتیں پیدا ہوگئی ہیں۔ سی پیک کی اعلی معیار کی تعمیر کو فروغ دینے کےلیے چین، پاکستان کے ساتھ کام کرنے پر راضی ہے اور لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے، علاقائی روابط و معاشی یکجہتی کو فروغ دینے میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 934709
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش