0
Thursday 27 May 2021 20:51

کورونا وائرس سے متعلق پابندیاں، سندھ حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ

کورونا وائرس سے متعلق پابندیاں، سندھ حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کورونا وائرس سے متعلق پابندیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اب کیسز کم ہورہے ہیں، اگر یہ تعاون جاری رہا تو جلد صورتحال پر قابو پالیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گذشتہ روز 22 ہزار 043 ٹیسٹ کئے گئے جو ایک ریکارڈ ہے، 22043 ٹیسٹ کے نتیجے میں 1293 کیسز سامنے آئے، جو 5.9 فیصد شرح ہے، سختی کرنے سے کیسز کی شرح کم ہوئی ہے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگر عوام نے تعاون جاری رکھا تو وباء کے پھیلاؤ کو روک سکیں گے، کل 24 اموات رپورٹ ہوئیں جو پریشان کن بات ہے۔

مراد علی شاہ کے مطابق اس وقت کراچی کے کیسز کی شرح 8.34 فیصد ہے، حیدرآباد میں کیسز کی شرح 4.42 فیصد اور دیگر اضلاع میں 3.3 فیصد ہے، 20 مئی کو کراچی میں 12.86 فیصد اور حیدرآباد میں 11 فیصد شرح تھی۔ عید کے بعد کیسز 8.63 فیصد تھے اور اموات 1.18 فیصد تھیں، عید کے بعد دوسرے ہفتے کیسز 6.8 فیصد اور 0.90 اموات تھیں، صرف مئی میں کورونا سے 307 مریض انتقال کرگئے ہیں۔ صوبائی ٹاسک فورس اجلاس میں کورونا وائرس سے متعلق پابندیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب کیسز کم ہورہے ہیں، اگر یہ تعاون جاری رہا تو جلد صورتحال پر قابو پالیں گے۔
خبر کا کوڈ : 934851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش