0
Saturday 29 May 2021 00:29

کورونا ویکسین سے دو سال کے اندر مرنے کی خبر جعلی قرار

کورونا ویکسین سے دو سال کے اندر مرنے کی خبر جعلی قرار
اسلام ٹائمز۔ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے ویکسین سے دو سال کے اندر مرنے کی خبر کو جعلی قرار دے دیا اور کہا ہے کہ نوبیل انعام یافتہ سائنس دان نے کبھی نہیں کہا کہ ویکسین لگانے والے دو سال کے عرصے میں مرجائیں گے۔ اپنے اعلامیے میں وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے ویکسین سے دو سال کے اندر مرنے کی خبر کو جعلی اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کوئی سائنسی تحقیق ویکیسن لگوانے سے دو سال کے اندر موت واقع ہونا ثابت نہیں کرسکتی، تمام ویکسین تحقیق اور ٹسٹنگ مراحل سے گزر کر عوام تک پہنچتی ہیں۔ وزرات صحت کا مزید کہنا ہے کہ نوبل انعام یافتہ سائنس دان لوچ مونتیگز نے کبھی نہیں کہا کہ ویکسین لگانے والے دو سال کے اندر مر جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 935042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش