0
Sunday 21 Aug 2011 21:30

لاہور پولیس نے یوم شہادت علی (ع) کے موقع پر امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کی جامع حکمت عملی تیار کر لی

لاہور پولیس نے یوم شہادت علی (ع) کے موقع پر امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کی جامع حکمت عملی تیار کر لی
لاہور:اسلام ٹائمز۔سی سی پی او لاہور احمد رضا طاہر نے کہا ہے کہ لاہور پولیس نے تمام سٹیک ہولڈرز اور سیکورٹی اداروں کے تعاون سے یوم شہادت علی (ع) کے موقع پر امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کی جامع حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجالس اور جلوس کے آغاز سے قبل تمام جگہوں کو خصوصی آلات سے چیک کیا جائے گا اور مجالس اور جلوسوں میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کیلئے ایک ہی راستہ بنایا جائے گا۔ سی سی پی او لاہور نے پولیس حکام اور رضاکاروں کو ہدایت کی کہ تمام عزداران کی مکمل احترام کے ساتھ جامہ تلاشی اس طرح لی جائے کہ جسم کا کوئی حصہ چیکنگ کے بغیر نہ رہے اور منتظمین کسی اجنبی شخص کو مجلس یا جلوس میں ماتمی لباس میں دیکھ کر بغیر تصدیق کئے شامل نہ ہونے دیں، جبکہ خواتین کی بھی مکمل احترام کے ساتھ جامہ تلاشی کیلئے خواتین رضا کاروں کا اہتمام کیا جائے۔
احمد رضا طاہر نے کہا کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ تمام مجالس اور جلوسوں میں کسی قسم کا آتشیں اسلحہ شامل نہ ہو سکے، مجالس گاہوں کی چھتوں پر سرچ لائٹیں لگائی جائیں تاکہ گردونواح روشن رہے اور گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ مجالس اور جلوسوں کے روٹس سے مناسب فاصلہ پر کرائی جائے، انہوں نے جلوسوں اور مجالس کے شرکاء کو ہدایت کہ وہ جلوسوں اور مجالس کے اختتام پر اکٹھے ہو کر نہ نکلیں بلکہ آہستہ آہستہ علیحدہ ہو کر منتشر ہوں، انہوں نے ملحقہ علاقوں میں نئے کرایہ داران کے بارے میں مقامی پولیس کو فوری آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔
خبر کا کوڈ : 93535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش