0
Sunday 30 May 2021 21:42

سندھ میں پانی کی شدید قلت سے زراعت متاثر ہے، اسماعیل راہو

سندھ میں پانی کی شدید قلت سے زراعت متاثر ہے، اسماعیل راہو
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیرِ زراعت اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ صوبے میں پانی کی شدید قلت سے زراعت متاثر ہے۔ اسماعیل راہو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے اقتدار میں آکر اداروں کو یرغمال بنایا، نیب، ایف آئی اے اور ارسا کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ میں گندم کے بعد سب سے زیادہ چاول کی فصل کاشت کی جاتی ہے، اس سال 17 لاکھ 90 ہزار ایکڑ پر چاول کی فصل لگے گی، کئی اضلاع میں کپاس کی فصل بھی لگائی جا چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کپاس کی فصل لگانے کا سیزن اختتام کے قریب ہے، پانی کی کمی سے جو کپاس لگائی گئی ہے اسے بچانا بھی مشکل ہو رہا ہے۔ اسماعیل راہو کا یہ بھی کہنا ہے کہ پانی کی کمی سے اس سال ایک لاکھ 99 ہزار ایکڑ پر گنے کی کاشت کر سکے۔
خبر کا کوڈ : 935398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش