0
Monday 31 May 2021 10:39

ملک میں کورونا وائرس مزید 43 جانیں لے گیا

ملک میں کورونا وائرس مزید 43 جانیں لے گیا
اسلام ٹائمز۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 117 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 43 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 1ہزار 919 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 4اعشاریہ05 فیصد ہو گئی۔ کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 779 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار 53 ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 59 ہزار 33 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار947 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 41 ہزار 241 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 52 ہزار223 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 32 لاکھ 21 ہزار 580 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 935469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش