0
Monday 31 May 2021 19:20

ہم وہ کام کر رہے ہیں جو 50 سال پہلے کرنے چاہیے تھے، وزیراعظم

ہم وہ کام کر رہے ہیں جو 50 سال پہلے کرنے چاہیے تھے، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کہنا ہے کہ مستقبل کیلئے طویل المدتی منصوبہ بندی کرنا پڑتی ہے، آج ہمیں وہ کام کرنے پڑ رہے ہیں جو 50 سال پہلے کرنے چاہئے تھے۔ اسلام آباد میں گرین یورو کی اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 1968ء میں پاکستان کی معیشت بہترین تھی، جب ہم بڑے ہو رہے تھے ملک تیزی سے ترقی کر رہا تھا، بھارت میں کھیل کر واپس آکر لگتا تھا کسی غریب ملک سے امیر ملک میں آگیا ہوں، لیکن بدقسمتی سے ماضی میں ملک میں طویل المدتی منصوبہ بندی میں کمی تھی، طویل المدتی منصوبے نہ ہونے کے باعث بھارت ہم سے آگے نکل گیا، اور پچھلے 30 سال میں بنگلادیش بھی ہم سے آگے ہوچکا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم منصوبے شروع کر دیتے ہیں، عمل سست روی کا شکار ہو جاتا ہے، مستقبل کیلئے طویل المدتی منصوبہ بندی کرنا پڑتی ہے، آج ہمیں وہ کام کرنے پڑ رہے ہیں جو 50 سال پہلے کرنے چاہئیں تھے، آئندہ 10 سال میں ماحول دوست بجلی کی پیداوار کے لئے 10 ڈیم بنا رہے ہیں، بھاشا اور مہمند ڈیم سے متعلق کام کی تیزی پر خوشی ہوئی۔ عمران خان نے بتایا کہ ہم ملک میں ہر شہری کو ہیلتھ کارڈ فراہم کررہے ہیں، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے کہیں سے بھی علاج کرایا جا سکتا ہے، یہ صرف ہیلتھ کارڈ نہیں پورا ہیلتھ سسٹم ہے، ہمارے شہر آلودہ ہو چکے ہیں، اور لاہور اس کی زندہ مثال ہے، 2018 سے اب تک ایک ارب درخت لگائے ہیں، اب 2023ء تک 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ ہے، نئے شہر بنانے سے ملکی دولت میں اضافہ ہوگا، صنعتیں بحال ہوں گی، آبادی بڑھ رہی ہے اور وسائل میں کمی ہورہی ہے، آبادی کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم وسائل بڑھانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، پہلی بار ملک میں یکساں نظام تعلیم لارہے ہیں، زراعت میں ریکارڈ ترقی ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 935542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش