0
Wednesday 2 Jun 2021 00:39

کرم کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے انتظامیہ اور پارلیمنٹیرینز کا اجلاس

کرم کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے انتظامیہ اور پارلیمنٹیرینز کا اجلاس
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کرم ڈاکٹر آفاق وزیر کی سربراہی اور پارلیمنٹرینز کی موجودگی میں آج چنار ہاوس صدہ میں اعلیٰ سطح میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ جس میں کمانڈر 73 بریگیڈ برگیڈئیر نجف عباس اعوان، کمانڈنٹ کرم ملیشیاء جمیل الرحمان،  ضلع کرم کے پارلیمنٹرینز اور ڈی پی او کرم طاہر اقبال نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ضلع کرم کی موجودہ صورتحال حال اور مسئلہ بالش جیسے امور زیر بحث لائے گئے۔ مزید برآں پارلیمنٹرینز نے کل سے فیصلہ بالش پر باقاعدگی سے عمل درآمد کرنے کیساتھ تفصیلی گفت و شنید کی گئی۔ علاوہ ازیں میٹنگ میں ضلع کرم کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے لاء اینڈ آرڈر پر بھی تفصیلی بحث ہوئی اور آگے کیلئے لائحہ عمل کے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 935801
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش