0
Wednesday 2 Jun 2021 13:01

حکمرانوں کو اسرائیل نواز پالیسیاں ترک کرنا ہوں گی، ذکراللہ مجاہد

حکمرانوں کو اسرائیل نواز پالیسیاں ترک کرنا ہوں گی، ذکراللہ مجاہد
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے اسرائیل نواز پالیسیاں ترک نہ کیں تو بُرے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت دیگر شہریوں میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی مدد کیلئے لگائے گئے امداد فلسطین کیمپوں کو پولیس کے ذریعے اکھاڑنے اور کارکنان کو ہراساں کرنے کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی قبلہ اول اور کشمیر کی آزادی تک وہاں کے مسلمانوں کی اخلاقی، سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔
 
اس موقع پر حلقہ خواتین جماعت اسلامی لاہور جھولی پھیلاؤ مہم برائے فلسطین فنڈ کے سلسلہ میں علاقہ شمالی لاہور سے اڑھائی لاکھ روپے، علاقہ شرقی سے دس لاکھ چھیاسی ہزار پچاس روپے، وسطی لاہور سے ایک لاکھ روپے، جنوبی سے سات لاکھ، غربی سے چھ لاکھ اور تقریباً ایک لاکھ روپے کے طلائی زیورات امیر جماعت اسلامی لاہور کے حوالے کیے۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم، ضیاء الدین انصاری، چودھری محمود الاحمد، وسیم اسلم قریشی، عامر نثار خان بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 935896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش