0
Thursday 3 Jun 2021 11:31

بی جے پی لیڈر ظفرالاسلام کا بیان حقیقت سے بعید ہے، شیخ مصطفٰی کمال

بی جے پی لیڈر ظفرالاسلام کا بیان حقیقت سے بعید ہے، شیخ مصطفٰی کمال
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے بھاجپا ممبر پارلیمنٹ ظفر الاسلام کے اُس بیان کو گمراہ کن اور حقیقت سے بعید قرار دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ این سی کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر مصطفٰی کمال نے کہا کہ ظفر الاسلام کا یہ بیان کہ صداقت  سے بعید صریحاً جھوٹ اور حقیقت سے کوسوں دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام نے دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کو پہلے ہی مسترد کیا ہے کیونکہ ان دفعات کے تحت ہی جموں کشمیر کو خصوصی درجہ حاصل ہوا تھا اور بھارت کے ساتھ جموں کشمیر کا ان ہی دفعات کے ساتھ رشتہ جڑا تھا۔

شیخ مصطفٰی کمال نے کہا کہ جب سے جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو ختم کیا گیا ہے تب سے جموں کشمیر تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اظہار رائے پر قدغن اور کالے قوانین ٹھونسے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر شیخ مصطفٰی کمال نے مزید کہا کہ ظفر الاسلام کو اصل حقائق جاننے کی کوشش کرنی چاہے، جبکہ انہوں نے موصوف کو کشمیری عوام سے معافی مانگنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے علاوہ ڈوگرہ اور لداخی عوام بھی جموں کشمیر کو بھارت کے زیر انتظام والے خطے میں تبدیل کرنے کے خلاف ہے۔
خبر کا کوڈ : 936036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش