0
Thursday 3 Jun 2021 23:54

کرم، مسئلہ بالش خیل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کیلئے جرگہ کا انعقاد

کرم، مسئلہ بالش خیل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کیلئے جرگہ کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے علاقہ صدہ میں اہلیان بالش خیل اور پاڑہ چمکنی کے مشران کیساتھ مسئلہ بالش خیل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کیلئے جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پارلیمنٹیرینز کی سول و فورسز حکام کیساتھ بالش خیل اور پاڑہ چمکنی کے مشران کیساتھ مسئلے کے پرامن حل کیلئے علیحدہ علیحدہ نشستیں ہوئیں۔ تاکہ مسئلے کے حل کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جاسکے۔ گفت و شنید کے بعد دونوں فریقین اس بات پر متفق ہوگئے کہ مسئلہ بالش خیل پر تفصیلی بات چیت کیلئے کل اگلی نشست منعقد کی جائے گی۔ تاکہ اُس میں مسئلہ بالش خیل کو افہام و تفہیم سےحل کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 936148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش