0
Saturday 5 Jun 2021 22:12

کراچی میں کورونا کیسز کم نہ ہوئے، شرح 13 فیصد ہوگئی

کراچی میں کورونا کیسز کم نہ ہوئے، شرح 13 فیصد ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد کے قریب برقرار ہے، پابندیوں کے باوجود وائرس کا پھیلاؤ کم نہ کیا جا سکا۔ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 2 فیصد ریکارڈ کی گئی اور 925 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 16 افراد انتقال کرگئے۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں کورونا وائرس کے 14 ہزار 937 ٹیسٹ کئے گئے جن کے نتیجے میں 925 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد کے قریب ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران شہر میں 4 ہزار 154 ٹیسٹ کے نتیجے میں 529 کورونا وائرس میں مبتلا مریض سامنے آئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حیدرآباد میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 23 فیصد ریکارڈ کی گئی، 619 ٹیسٹ کئے گئے جس سے 67 مثبت کیسز مثبت آئے، 24 گھنٹوں میں سندھ میں کورونا وائرس سے 16 افراد انتقال کرگئے۔ دوسری جانب تاجروں نے صوبائی حکومت کے احکامات مزید ماننے سے انکار کردیا اور آج سے دکانیں شام 6 بجے کے بجائے 8 بجے تک کھولنے کا اعلان کردیا۔ تاجروں کی جانب سے حکومتی کارروائی کی صورت میں سڑکوں پر آنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 936479
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش