0
Sunday 6 Jun 2021 16:01

گلگت بلتستان کے تمام سرکاری و نجی سکولوں کے ساتذہ کو 10 جون تک کرونا ویکسین لگوانے کا الٹی میٹم

گلگت بلتستان کے تمام سرکاری و نجی سکولوں کے ساتذہ کو 10 جون تک کرونا ویکسین لگوانے کا الٹی میٹم
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ کو 10 جون تک کرونا ویکسین لگوانے کا الٹی میٹم دیدیا گیا۔ مقررہ تاریخ تک ویکسین نہ لگوانے کی صورت میں انہیں سکولوں میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی، ساتھ ہی ان کی غیر حاضری بھی شمار کی جائے گی۔ محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کی جانب سے جاری ایک سرکلر کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے فیصلے اور احکامات کے مطابق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ و انتظامی سٹاف کو اپنے قریبی سنٹر سے کرونا ویکسین لگوانا لازم ہے لیکن ابھی تک بڑی تعداد میں اساتذہ و سٹاف نے ویکسین نہیں لگوائی۔ سرکلر میں تنبیہ کی گئی ہے کہ دس جون تک ویکسین نہ لگوانے کی صورت میں انہیں سکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ غیر حاضری شمار کرتے ہوئے ان کیخلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔ محکمہ تعلیم کے سرکلر میں اٹھارہ سال سے زائد عمر کے تمام اساتذہ و سٹاف کو لازمی ویکسین لگوانے کا حکم دیدیا گیا ہے اور متعلقہ حکام کو اس پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 936574
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش