0
Friday 11 Jun 2021 05:51

فردوس عاشق اعوان کیخلاف مقدمہ درج کراؤں گا، قادر خان مندوخیل

فردوس عاشق اعوان کیخلاف مقدمہ درج کراؤں گا، قادر خان مندوخیل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل کا کہنا ہے کہ وہ فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمہ درج کروا کر کرمنل کیس کریں گے ان پر حملہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قادرمندوخیل کا کہنا تھا کہ پروگرام کے دوران فردوس عاشق نے مجھے گالیاں دی جس پر چینل کو بریک لینا پڑا لیکن وہ اس کے بعد بھی گالیاں دیتی رہیں۔ قادر خان مندوخیل کا مزید کہنا تھا کہ جب میں باہر نکل رہا تھا تو فردوس عاشق اعوان نے مجھے پیچھے سے کالر سے پکڑا جس پر مجھے جلدی سے دوازہ کھول کر گاڑی کی طرف جاکر خود کو بچانا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اس تمام واقعے کے گواہ چینل کے ملازمین ہیں، میں اونچی آواز میں بولتا ہوں مگر کوئی بدتمیزی نہیں کی، کرپشن پر بات کرنا کونسی بدتمیزی ہے۔ قادر مندوخیل کا کہنا ہے کہ تمام وکلاء اور مزدور تنظیموں نے واقعہ کی مذمت کی ہے اور سنا ہے کہ پارٹی کے اندر بھی انہیں تنبیہ کی گئی ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اپنی روایات کی وجہ سے میں چپ رہا اور خاتون ہونے کے ناطے فردوس عاشق کو جواب نہیں دیا اور اپنے غصے پر کنٹرول کیا۔ قادر خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا وکیل اور انسانی حقوق کا عملبردار ہوں، میں کسی کو گالی نہیں دے سکتا، اگر فردوس عاشق اعوان اپنی حرکت پر شرمندہ ہے تو میں معاف کرنے کے لئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان نے قانونی نوٹس بھیجا ہے، اب عدالت میں بات کریں گے، گالیاں مجھے دی گئیں اور تھپڑ مجھے مارا گیا ہے، ان کے پاس میرے خلاف کیا ثبوت ہے۔
خبر کا کوڈ : 937426
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش