0
Sunday 13 Jun 2021 22:46

چیف منسٹر عوامی شکایات پورٹل دوبارہ فعال

چیف منسٹر عوامی شکایات پورٹل دوبارہ فعال
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں عوامی مسائل و مشکلات سننے کے لئے وزیراعلیٰ نے نئی ترکیب نکال لی۔ چیف منسٹر شکایات پورٹل کو فعال کر دیا گیا، جس کے ذریعے بلوچستان کے تمام شہری بآسانی اپنی مشکلات صوبائی حکومت تک پہنچا سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ چیف منسٹر شکایات پورٹل عوامی خدمت کی طرف ایک اور قدم ہے۔

انہوں نے چیف منسٹر شکایات پورٹل سے متعلق صوبائی محکموں تعلیم، صحت، بلدیات اور انتظامی بالخصوص لوکل اور ڈومیسائل کے اجراء میں درپیش مشکلات و مسائل سے متعلق وفاقی حکومت کے سٹیزن پورٹل کے طرز پر اپلیکیشن شیئر کی اور کہا کہ یہ عوامی خدمت کی طرف ایک اور قدم ہے۔ بنیادی طور پر 2018ء میں اس سروس کا آغاز ہوا تھا، لیکن ہم نے اپگریڈ کرکے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے شکایات درج کرائیں اور تمام تر شکایات کیلئے وزیراعلیٰ شکایات پورٹل بنایا ہے۔ عوام شکایات کے اندراج کیلئے ویب سائٹ یا موبائل ایپ وزٹ کرکے شکایات درج کرسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 937884
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش