0
Monday 14 Jun 2021 15:37

ایران میں غیر قانونی طور پر موجود 100 پاکستانی شہری پاکستان کے حوالے

ایران میں غیر قانونی طور پر موجود 100 پاکستانی شہری پاکستان کے حوالے
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ دنوں ایران کے مختلف شہروں میں ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں 100 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ بعد ازاں ان پاکستانیوں کو پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں راہداری گیٹ کے مقام پر لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار ہونے والے پاکستانی شہری ایران کے مختلف شہروں میں بغیر کسی قانونی دستاویزات کے موجود تھے۔ گرفتار شدہ پاکستانیوں میں پنجاب سے 74، خیبر پختون خواہ سے 08، سندھ سے 12، آزاد کشمیر سے 02 اور بلوچستان سے 04 افراد شامل ہیں۔

محکمہ صحت کے پیرامیڈیکس اسٹاف کی جانب سے گرفتار شدہ پاکستانیوں کی اسکریننگ بھی کی گئی۔ ابتدائی تفتیش کے بعد لیویز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ پاکستانی بہتر روزگار کی تلاش میں ایران سے یورپ جانا چاہتے تھے۔ مزید بتایا گیا کہ گرفتار پاکستانیوں کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ راہداری گیٹ کے انچارج میر الہیٰ بخش نوتیزئی نے 96 ایسے افراد کو واپس ایرانی سکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا، جن کے پاس پاکستانی قومی شناختی کارڈ نہیں تھے۔
خبر کا کوڈ : 938014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش