0
Wednesday 16 Jun 2021 00:56

غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنیوالے اراکین پر قومی اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد

غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنیوالے اراکین پر قومی اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے بجٹ سے متعلق اجلاس کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے اراکین کو آج داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں حزب اختلاف اور حکومتی ارکان کی جانب سے غیر پارلیمانی رویہ اور نازیبا زبان کا جو اظہار کیا گیا، وہ قابل مذمت اور مایوس کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کروائی جائے گی اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کو ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

قبل ازیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی بجٹ تقریر کے دوران حکومتی اراکین اور وزراء کی جانب سے شور شرابہ کیا گیا تھا جبکہ اپوزیشن نے بھی اس میں بھرپور حصہ لیا تھا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف بدزبانی اور بجٹ کی کاپیاں پھیکنے سمیت شور شرابے کے باعث اسپیکر کو متعدد مرتبہ اجلاس میں وقفہ لینا پڑا۔
خبر کا کوڈ : 938264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش