0
Wednesday 16 Jun 2021 11:17

قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں، نشہ آور چائے پلا کر ویڈیو بنائی گئی، مفتی عزیزالرحمان

قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں، نشہ آور چائے پلا کر ویڈیو بنائی گئی، مفتی عزیزالرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام ضلع لاہور کے سابق نائب امیر، وفاق المدارس العربیہ لاہور کے مسئول، جامعہ منظور الاسلام لاہور کینٹ کے مدرس مفتی عزیزالرحمان نے جامعہ منظور الاسلام سے نکالے جانے اور طالبعلم کیساتھ بدفعلی کی ویڈیو کے حوالے سے کہا ہے کہ انہیں نشہ آوور چائے پلا کر بدفعلی کی ویڈیو بنائی گئی۔ مفتی عزیزالرحمان نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ جب ویڈیو بنائی جا رہی تھی وہ اپنے ہوش و حواس میں نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو منظم سازش کے تحت بنائی گئی ہے، مدرسے کا ایک مولوی سعید رسول جو افغانی ہے اور اس نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوا رکھا ہے، وہ مدرسے پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، اس مولوی کا کردار بھی مشکوک ہے۔
 
مفتی عزیزالرحمان نے کہا کہ میں قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں کہ مجھے مدرسے سے نکالنے کیلئے یہ سازش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا میرے خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا کہ میں مدرسے پر قبضہ کرنا چاہ رہا ہوں، میرے مخالفین نے طالبعلم صابر شاہ کو استعمال کیا۔ صابر شاہ کو میں نے 4 سال قبل 3 سال کیلئے نااہل قرار دیدیا تھا۔ صابر شاہ نے امتحان میں اپنی جگہ کسی اور بیٹھایا تھا جس پر اس کیخلاف کارروائی کی گئی۔ مفتی عزیزالرحمان نے کہا کہ عرصہ 25 سال سے جامعہ منظورالاسلامیہ میں پڑھا رہا ہوں، میرا بیٹا بھی 8 سال سے یہاں پڑھا رہا ہے۔ لیکن افغان مولوی سعید رسول نے صابر شاہ کو استعمال کیا اور یہ ویڈیو وائرل کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 938333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش