0
Wednesday 16 Jun 2021 23:53

گلگت، ینگ ڈاکٹرز نے اجتماعی استعفوں کا اعلان کر دیا

گلگت، ینگ ڈاکٹرز نے اجتماعی استعفوں کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ ینگ ڈاکٹرز نے اگلے منگل سے اجتماعی استعفے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ منگل کے روز مکمل ہڑتال ہوگی اور کوئی بھی سٹاف ڈیوٹی پر نہیں آئے گا۔ یہاں تک کہ پی پی ایچ آئی ڈاکٹرز بھی ہڑتال میں شامل ہونگے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ممبران ڈاکٹر محمد اکبر، ڈاکٹر رضا انصاری، ڈاکٹر مہدی، ڈاکٹر فرید عالم چلاس و دیگر کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کے وفد نے وزیر صحت سے ملاقات کی تھی اور کنٹریکٹ ریگولرائزیشن ایکٹ پر عمل کرنے کا مطالبہ دہرایا تو وزیر صحت نے کہا کہ وزیر اعلی نے احکامات جاری کیے ہیں کہ سکیل 17 سے اوپر کی تمام پوسٹوں کو ایف پی ایس سی کے ذریعے پر کرنے کے لیے مشتہر کیا جائے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت کنٹریکٹ بل منظور نہیں کریگی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم نے ڈپٹی سپیکر سے بھی ملاقات کی تھی انہوں نے بھی اسی طرح کی باتیں کیں، اس سے عیاں ہوتا ہے کہ حکومت اپنے وعدے سے یوٹرن لے رہی ہے، اس لیے ہمارے پاس احتجاج اور استعفوں کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچتا۔
خبر کا کوڈ : 938425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش