0
Thursday 17 Jun 2021 09:18

طالبعلم سے بدفعلی کا معاملہ، مفتی عزیزالرحمان کیخلاف مقدمہ درج

طالبعلم سے بدفعلی کا معاملہ، مفتی عزیزالرحمان کیخلاف مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ مدرسہ منظورالاسلام لاہور کینٹ کے سابق مدرس، جے یو آئی کے سابق نائب امیر مفتی عزیزالرحمان اور ان کے چار بیٹوں کیخلاف مدرسے کے طلباء کیساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مفتی عزیز الرحمان کیخلاف مقدمہ آئی جی پنجاب انعام غنی کے حکم پر درج کیا گیا۔ مقدمہ زیادتی کا شکار ہونیوالے طالبعلم صابر شاہ کی مدعیت میں تھانہ شمالی چھاونی میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ بدفعلی کی دفعہ 377 تعزیرات پاکستان اور جاں سے مارنے کی دھمکیاں دینے کی دفعہ 506 تعزیرات پاکستان کے تخت درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں متاثرہ طالبعلم نے موقف اختیار کیا ہے کہ مفتی عزیزالرحمان اسے 3 سال تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔
 
طالب علم کے مطابق مدرسے کی انتظامیہ کو آگاہ کیا جس پر انتظامیہ نے مفتی عزیز الرحمان کو مدرسے کی ناظمیت سے بھی فارغ کر دیا ہے۔ ایف آئی آر میں کیا گیا ہے کہ مدرسے کی انتظامیہ کو پہلے بھی آگاہ کیا تھا لیکن انہوں نے یقین نہیں کیا، جس پر طالبعلم کی مدد سے بدفعلی کی ویڈیو بنا کر پولیس افسران کو پیش کر دی۔ درخواستگزار نے الزام عائد کیا ہے کہ مفتی عزیز الرحمان اور ان کے چار بیٹے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 938477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش